آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جاۓ گا

0 comments

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جاۓ گا
وقت کا کیا حیا گزرتا ہے گزر جاۓ گا

اتنا مانوس نہ خلوت غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو دار جاۓگا

تم سر راہ وفا دیکھتے رہ جاؤ گے
اور وو بام رفاقت سے اتر جاۓ گا

زندگی تیری اتا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تیری دہلیز پے دھر جاۓ گا

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں کوئی تو ساحل پے اتر جاۓ گا

ضابط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
!!....ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جاۓ گا